ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 70 ہزار3 سو روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 60 ہزار 271 روپے ہوگئی۔
واضح رہے دو روز قبل سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔تین اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 61 ہزار900 روپے ہوگئی تھی۔

مزید :

بزنس -