سائنسدانوں نے بوڑھے لوگوں کے دماغ کو پھر سے جوانوں جیسا بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا

سائنسدانوں نے بوڑھے لوگوں کے دماغ کو پھر سے جوانوں جیسا بنانے کا طریقہ ...
سائنسدانوں نے بوڑھے لوگوں کے دماغ کو پھر سے جوانوں جیسا بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں سائنسدانوں نے کرنٹ لگا کر بوڑھوں کے دماغ کو پھر سے جوان کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست الینوائس کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 64سے 80سال عمر کے 16لوگوں کے سر کو کرنٹ لگایا جس سے صرف 5دن میں ہی ان کی یادداشت اور دیگر دماغی افعال نوجوان لوگوں کے برابر ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدان ان عمر رسیدہ لوگوں کو روزانہ 20منٹ تک بہت کم لیول کا برقی کرنٹ لگاتے رہے۔ تجربات شروع کرنے سے قبل بھی ان کی دماغی کارکردگی کے ٹیسٹ کیے گئے تھے اور وہ سب عمر کے ساتھ لاحق ہونے والے یادداشت کی کمزوری سمیت دیگر دماغی عارضوں میں مبتلا تھے۔ جب پانچویں روز ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو حیران کن طور پر سب کی دماغی کارکردگی نوجوانوں جیسی ہو چکی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جوئیل ووس کا کہنا تھا کہ ”اس کرنٹ کے ذریعے ہم نے دماغ کے ’ہپوکیمپس‘ (Hippocampus)نامی حصے کو ٹارگٹ کیا۔ یہ وہ حصہ ہے جو یادداشت اور جذبات کو کنٹرول کرتا ہے۔“

مزید : تعلیم و صحت