وفاقی کابینہ کے کل کتنے وزراءتبدیل ہونے جا رہے ہیں ؟بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وفاقی وزارت خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے مزید 9 وزراءکو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراءکو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ وزیرخزانہ کا قلم دان ٹیکنو کریٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ وزراءکے قلم دان تبدیل ہوں گے جبکہ کچھ وزراءکو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔پیٹرولیم،توانائی، پلاننگ، خزانہ ، داخلہ کے وزراءتبدیل ہوں گے۔