وہ وزیر جس نے وزارت چھوڑنے سے انکار کردیا، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

وہ وزیر جس نے وزارت چھوڑنے سے انکار کردیا، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا
وہ وزیر جس نے وزارت چھوڑنے سے انکار کردیا، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے دور میں وفاقی وزیر پٹرولیم اینڈ گیس غلام سرور خان نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق اسد عمر کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیر پٹرولیم اینڈ گیس کو ملاقات کیلئے بلایا اور ان سے استعفیٰ طلب کیا تاہم انہوں نے وزارت چھوڑنے سے انکار کردیا۔
دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ کابینہ میں ردو بدل کے دوران غلام سرور خان کو کابینہ سے آﺅٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی وزارت کا قلمدان تبدیل کیا جارہا ہے۔ انہیں ایوی ایشن کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -