اسد عمر کے بعد ایک اور وزیر سے استعفیٰ لے لیا گیا ، کابینہ سے ہی چھٹی کردی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو بھی وزارت سے فارغ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسد عمر کے بعد وزیر صحت عامر کیانی سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ ان کی جگہ وزارت صحت کا نیا وزیر متعین کیا جائے گا ۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ عامر کیانی کا قلمدان تبدیل نہیں ہوگا بلکہ انہیں کابینہ سے ہی آﺅٹ کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے بھی استعفیٰ لے لیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا ہے ، ان سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنا پر لیا گیا ہے۔