اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان، شہریار آفریدی کا مستقبل کیا ہوگا؟

اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان، شہریار آفریدی کا مستقبل کیا ...
اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان، شہریار آفریدی کا مستقبل کیا ہوگا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کی جارہی ہے جس کی لپیٹ میں وزیر داخلہ شہریار آفریدی بھی آگئے ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہیں وزارت داخلہ سے ہٹا کر وزیر سیفران بنائے جانے کا امکان ہے۔ شہریار آفریدی کی جگہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا بھی قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید :

قومی -