”اچھاہوا چلے گئے“، شازیہ مری کا اسدعمر کے استعفے پر ردعمل

Apr 18, 2019 | 09:16 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاہے کہ جب عوام کی چیخیں نکلیں گی تو عوامی نمائندے اس پر کیا ردعمل دیں گے ؟ وہ یہی کہیں گے کہ اچھا ہوا کہ چلے گئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ معیشت کا مسئلہ کسی کی ذات سے منسلک نہیں بلکہ پاکستان سے منسلک ہے ، اس وقت لوگوں کو ضروریات کی اشیاءکس قدر میسر ہیں اور کس قیمت پر میسر ہیں ، یہ عوام کیلئے اہم ہے جب عوام کی چیخیں نکلیں گی تو عوامی نمائندے اس پر کیا ردعمل دیں گے ؟ وہ یہی کہیں گے کہ اچھا ہوا کہ چلے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ آج کا بیان اسد عمر کا کچھ اور ہے ، آج کہتے ہیں کہ معیشت کوچلانا آسان کام نہیں ہے ، یہ باتیں ان کی جانب سے کبھی نہیں کہی گئیں ، ان کی جانب سے کتنی مرتبہ گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ، آج لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی میں اضافے کا دفاع کررہے ہیں جبکہ جب اپوزیشن میں تھے تو اس پر شور مچاتے تھے ۔

مزیدخبریں