عمران خان کو اسد عمر سے استعفیٰ لینے پر مجبور کیا گیا ، سلیم صافی نے بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ عمران خان کو اسد عمر سے استعفیٰ لینے پر مجبور کیا گیا جن لوگوں نے عمران خان کو اسد عمر سے استعفیٰ لینے پر مجبور کیا ، ان کے نزدیک ملک کی معاشی حالت اتنی ابتر تھی کہ عمران خان کو اسد عمر سے استعفیٰ لینے پر مجبور کیاگیا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ نہ تو اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور نہ عمران خان کا فیصلہ تھا کہ اسد عمر سے سے استعفیٰ لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کیلئے نہ عمران خان تیار تھے اور نہ اسد عمر بلکہ عمران خان کو اسد عمر سے استعفیٰ لینے پر مجبور کیا گیا ، جن لوگوں نے عمران خان کو اسد عمر سے استعفیٰ لینے پر مجبور کیاہے ، ان کے نزدیک ملک کی معاشی حالت اتنی ابتر تھی کہ عمران خان کو اسد عمر سے استعفیٰ لینے پر مجبور کیاگیا ۔
انہوں نے کہا کہ اسد عمر عمران خان کی ٹیم کے اوپنر تھے اور اگر اوپنر کی حالت یہ ہے تو کیا اس شخص جو اس وقت ملک کا وزیر اعظم ہے ، اس کے ہاتھوں ملک کا مستقبل محفوظ ہے ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کب تک ایک ایک بندے کو بھینٹ چڑھاتے رہیں گے اور ان کے بارے میں کہا جاتا رہے گا کہ عمران خان تو ٹھیک ہیں لیکن ان کی ٹیم میں مسئلہ ہے ۔