تجزیہ کار شہزاد اقبال نے عمران خان کے ویژن کو ناکام قرار دیدیا

تجزیہ کار شہزاد اقبال نے عمران خان کے ویژن کو ناکام قرار دیدیا
تجزیہ کار شہزاد اقبال نے عمران خان کے ویژن کو ناکام قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہاہے کہ جو فیصلہ عمران خان نے کیاہے ، یہ ان کے معاشی ویژن کی ناکامی ہے ، اس حکومت کے بنتے ہی کوئی وزیر خزانہ اس ملک کی معیشت کو سنبھال نہیں سکتا تھا ، حکومت نے بہت سی غلطیاں بھی کی ہیں کہ وہ بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں نہیں لے سکی۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اقبال نے کہا کہ عمران خان نے 24گھنٹے پہلے تقریر میں کہا تھا کہ مجھے اپنے ویژن کا پتہ ہے کہ میں نے کیا کرنا ہے ؟ جو فیصلہ عمران خان نے کیاہے ، یہ ان کے معاشی ویژن کی ناکامی ہے ، اس حکومت کے بنتے ہی کوئی وزیر خزانہ اس ملک کی معیشت کو سنبھال نہیں سکتا تھا ، حکومت نے بہت سی غلطیاں بھی کی ہیں کہ وہ بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں نہیں لے سکے ، ایف بی آر نے بڑا ریسپانس نہیں کیا ، اس کی ذمہ داری بھی اسد عمر پر آتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اسد عمرکو ابھی کچھ وقت دیا جانا چاہئے تھا ، اب یہ آنیوالے وزیر خزانہ کو جہاں معیشت کا مسئلہ درپیش ہوگا تو وہاں اس کو یہ مسئلہ بھی درپیش ہوگا کہ اس کو وقت کتنا دیا جائے گا ؟

مزید :

قومی -