ایک طرف کورونا تو دوسری طرف ملک میں گندم کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا کیونکہ۔۔۔

ایک طرف کورونا تو دوسری طرف ملک میں گندم کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ ظاہر ...
ایک طرف کورونا تو دوسری طرف ملک میں گندم کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش سے فصلوں کو نقصان پہینچے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔چمن اور زیارت سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بادل برسے اور ڑالہ باری بھی خوب ہوئی، پنجاب کے علاقوں حاصل پور اور شجاع آباد میں بھی ڑالہ باری سے سفیدی بکھر گئی۔راولپنڈی اسلام آباد میں بارش ہوئی، ناروال، اوکاڑہ، پتوکی اور خوشاب میں بھی بادل برسے۔ پشاور میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
اسلام آباد، راولپنڈی اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں بادل برس پڑے۔ لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ٹھنڈی ہواو¿ں سے موسم نے کروٹ بدل لی۔ وادی لیپہ، نیلم اور ملکہ کوہسار مری میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ڑالہ باری کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے۔
گندم کے کھیتوں میں پانی کے کھڑا ہونے اور ژالہ باری سے سٹے ٹوٹنے سے پیداوار میں واضح کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے۔بارش سے گندم کی کٹائی کا عمل جہاں متاثر ہوا ہے وہاں دوسری جانب پیداوار میں کمی آ جانے سے کاشتکاروں کو مالی لحاظ سے کافی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔