لڑکے کا خواجہ سرا سے خودساختہ نکاح ، نجی ٹی وی چینل نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
ساہیوال (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ساہیوال میں ایک لڑکے نے خواجہ سرا سے خودساختہ نکاح کرلیا۔
جیو نیوز نے ویڈیو دکھاتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ساہیوال کے نواحی علاقے 130 نائن ایل میں پیش آیا اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا اپنے دوستوں کے ساتھ بیڈ پر بیٹھا ہے خواجہ سرا فرش پر جمع ہیں۔گورو کے بلانے پر لڑکا نیچے آتا ہے اور گورو اس کا نکاح خواجہ سرا سے پڑھاتا ہے ،پھر دونوں تین بار قبول ہے قبول ہے کہتے ہیں۔لڑکے کا نام الطاف اور خواجہ سرا کا نام کاشف عرف چڑیا ہے، نکاح کے بعد گورو نے جوڑے کو مٹھائی کھلائی اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو بھی مٹھائی کھلائی گئی تاہم مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ ان کے علم میں نہیں۔