سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،بابر محمود
لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا نے کرونا وبا سے تباہ حال ملکی معیشت کو تباہی کے آخری دہانے تک پہنچا دیا ہے۔ ملکی کاروباری حالات شدید بحرانوں کی زد میں ہیں۔حکومت مسائل کے تدارک کیلئے ہنگامی اور سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کرے۔ عوام مہنگائی بے روزگاری کے ہاتھوں شدید مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ حکومت کی زمینی حقائق کے برعکس پالیسیوں سے دن بدن ملکی معیشت کا گراف گر رہا ہے کرونا زدہ حالات میں ملک میں معاشی سیاسی عدم استحکام کے بعد مذہبی حلقوں میں پیدا ہوتی ہوئی بے چینی اور کشیدگی ملکی حالات کو مزید گھمبیر صورتحال کی طرف لے جائے گی۔ وبا کے پھیلاو کو کنٹرول کرنے اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہاتھ پاوں مارتی حکومت مذہبی حلقوں سے کشیدگی پیدا کرکے حالات کو مزید خطرناک سمت لے جانے کی راہ ہموار کررہی ہے۔ پاکستان میں حالیہ بحران اور معاشی اعشاریوں کی گرتی ہوئی شرح کے دور میں معاشرتی سازگار حالات اور کاروباری بندشوں رکاوٹوں کے دور میں امور زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
حکومت مسائل کے تدارک کیلئے ہنگامی اور سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کرے۔