پیپلز پارٹی مہنگائی کیخلاف جلد وائٹ پیپر جاری کرے گی،حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی مہنگائی کیخلاف جلد وائٹ پیپر جاری کرے گی،حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی بجلی،گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خوفناک اضافے کیخلاف جلد ایک وائٹ پیپر جاری کرے گی،عوام کو عذابوں اور قطاروں میں ڈالنے والوں کو بے نقاب کرینگے۔پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت کے رمضان پیکجز کے باوجود مہنگائی کی شرح 19فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔ناہل حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث معیشت ہچکولے کھا رہی ہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ ہم پنجاب اسمبلی کے فورم سے مہنگائی کیخلاف آواز بلند کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام تر دعوں کے باوجود عوام کو مہنگائی اور کرونا سے محفوظ نہیں رکھ پا رہی،حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کیخلاف کارروائیوں پر مرکوز ہے۔