بارش کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لیسکو کا فیلڈ سٹاف الرٹ

بارش کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لیسکو کا فیلڈ سٹاف الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) ریجن بھر میں بارش کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لیسکوکے فیلڈ سٹاف کو الرٹ کر دیا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق ممکنہ بارشی موسم کے پیش نظر بجلی بلاتعطل فراہمی کے لئے لیسکو کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ بجلی کی ترسیل میں خرابی یا کسی حادثہ کے پیش نظر مسئلہ حل کر کے بجلی کی تعطل فراہمی کو برقرار رکھا جا سکے۔ لیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ بارش کے دوران اپنے بچوں کو خصوصی تاکید کریں کہ وہ گلی محلوں میں کھیلتے ہوئے بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں نیز بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں سے کم ازکم 100فٹ دور رہیں۔ بجلی کی  تاروں، کھمبوں، ٹرانسفارمرکے نیچے کھڑے ہونے، چھونے،سامان رکھنے اور ان پر کپڑے پھیلانے سے گریز کریں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس،ایس ڈی او  اور ایکسئین سے فوری رابطہ کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی سے متعلق کسی بھی انفرادی شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ نمبرز پر رابطہ کریں اور اس کے علاوہ لیسکو ہیلپ لائن 111-000-118 پر رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ 8118پر ایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں۔