تاجروں سمیت ہر طبقہ مشکلات سے دوچار، حکومت ریلیف دے، اشرف بھٹی

تاجروں سمیت ہر طبقہ مشکلات سے دوچار، حکومت ریلیف دے، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی سولو فلائٹ پالیسیوں کی وجہ سے تاجروں سمیت ہر طبقہ مشکلات سے دوچار ہے، حکومت رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں کاروبار کے اوقات کار اور خصوصاً ہفتہ اور اتوار کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،حکومت کورونا وباء کے باعث تاجروں کیلئے ریلیف کا اعلان کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنماؤں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اشر ف بھٹی نے کہا کہ بد قسمتی سے اسٹیک ہولڈرز کو کسی خاطر میں نہیں لایا جاتا جس کی وجہ سے تاجروں سمیت ہر طبقہ پریشانی سے دوچار ہے۔ تاجر ایس او پیز کے معاملے پر حکومت اور انتظامیہ سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، اس سے پہلے کسی حکمران کو یہ جرات نہیں ہوئی کہ وہ توہین رسالت پر کھل کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے۔