غمزدہ انسانیت کے کام آنا ہی رمضان المبارک کا حقیقی پیغام ہے، اعجاز چودھری

غمزدہ انسانیت کے کام آنا ہی رمضان المبارک کا حقیقی پیغام ہے، اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن آڑھتیاں مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں انسانیت کیلئے محبتوں کے دروازے کھولیں۔ دکھی بے سہارا اور مشکلات سے دوچار انسانوں میں رمضان کی خوشیاں بانٹیں۔ غمزدہ انسانیت کے کام آنا ہی رمضان المبارک کا حقیقی پیغام ہے۔ رمضان المبارک کی عبادات میں سماجی فاصلوں اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ وبا کے پھیلاو اور شدت میں اضافے سے معاشرے کو بچانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ حکومتی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جانوں کو وبا سے محفوظ بنایا جائے۔ رمضان المبارک کی عبادات اور دعاوں میں دنیا بھر میں کرونا وبا کی وجہ سے معاشی معاشرتی مشکلات سے دوچار انسانوں کی خلاصی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں۔ کرونا وبا سے جن گھرانوں کے پیارے زندگی کی بازی ہار گئے ان کی مغفرت اور بخشش کیلئے بھی بارگاہ ایزدی میں دعاوں میں یاد رکھیں۔ ہسپتالوں گھروں اور قرنطینہ مراکز میں زندگی کیلئے لڑتے اور موت سے بچنے کیلئے جستجو کرتے مریضوں کی صحت یابی کیلئے بھی دعائیں کریں۔