رمضان بازاروں میں اربوں روپے کی سبسڈی دی جار ہی ہے:احسان بھٹہ

رمضان بازاروں میں اربوں روپے کی سبسڈی دی جار ہی ہے:احسان بھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی پنجاب احسان بھٹہ نے وہاڑی کا دورہ کر کے رمضان بازار، ویکسی نیشن سنٹر اور گندم خریداری مراکز میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی افسروں کے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے انہیں بریفنگ دی۔ سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہونی چاہیئے۔ حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش پر اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ رمضان بازاروں میں سستے نرخوں پر اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے لئے وزیراعلی نے 7 ارب کے پیکیج کی منظوری دی ہے۔ اب اس پیکیج کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچانا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں تمام اشیائے خوردنی کی سستے نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ رمضان بازاروں میں عوام کو خریداری کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردنی کے معیار اور مقدار پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عام مارکیٹ میں اشیا کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں۔ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر کے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ذخیرہ اندوز اور گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ذخیرہ اندوز اور گراں فروشوں کو بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں۔