نوجوان فنکاروں کو ٹیلنٹ کے باجود کام نہیں ملتا، صباء بخاری
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ صبا بخاری نے پاکستان شوبز انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔صبا بخاری نے انسٹاگرام پر شوبز میں کام ملنے سے قبل پیش آنے والی دشواریوں کا اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔صبا بخاری نے گزشتہ روز ایک طویل پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ جب وہ شوبز میں کام مانگنے جاتی تھیں تو ان سے یہ کہہ کر ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی تھی کہ”تم میں اتنا کانفیڈنس تو ہے نہیں کہ تم اس میڈیا میں آگے جا سکو۔“’حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی۔