پی آئی اے انتظامیہ کی روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کی ہدایات  

 پی آئی اے انتظامیہ کی روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)قومی ایئر لائن پی آئی اے انتظامیہ نے روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کی ہدایات جاری کردیں اور عمل نہ کرنیوالے کا لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کی وارننگ دے دی ہے،تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے اور ہدایت نامے پر عمل نہ کرنیوالیکا لائسنس معطل یامنسوخ کرنیکی وارننگ دی ہے،اس حوالے جی ایم فلائٹ سروسزعامر بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں فضائی عملے کو روزے کے بغیر ڈیوٹی کرنے پر مبنی انڈرٹیکنگ دینے کی ہدایت کردی ہے،جی ایم فلائٹ سروسز نے کہا پروازپردوران ڈیوٹی کارکردگی میں خوراک کااہم کردارہے، روزے میں گلوکوزلیول کم ہونے سے کارکردگی متاثرہوسکتی ہے اور روزے کے ساتھ ڈیوٹی کرنے سے مسافروں کی سلامتی متاثر ہوسکتی ہے۔
چھٹیاں 

مزید :

صفحہ اول -