مائنز اینڈ منرل ریفرنس، شریک ملزم کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

 مائنز اینڈ منرل ریفرنس، شریک ملزم کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے چینوٹ مائنز اینڈ منرل ریفرنس میں ملوث پی ٹی آئی کے رہنمااورصوبائی وزیر سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف کیس میں شریک ملزم اشتہاری ملزم وحید ارشد کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی  احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس پر سماعت کی،عدالت میں سبطین خان سمیت دیگر ملزمان نے حاضری مکمل کروائی،عدالت میں شریک ملزم وحید ارشد سے متعلق اسلام آباد پولیس کے افسر نے بتایا کہ اس کی اشتہاری کے نوٹس اسلام آباد میں ملزم کی رہائش گاہ کے باہر آویزاں کردیئے گئے  عدالتی نے عمل درآمد رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد شریک ملزم کی جائیدادوں کا ریکارڈ آئندہ سماعت پر طلب کرلیا عدالت نے پیش نہ ہونے پر ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کررکھا ہے نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان پر تقریبا چھ ارب روپے مالیت چنیوٹ آئرن عور کان کنی کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام عائد ہے سابق صوبائی وزیر برائے مائنز اینڈ منرلز ملزم محمد سبطین خان کی 500 میٹرک ٹن آئرن عور میں غیرقانونی ٹھیکہ جات دینے کا الزام عائد ہے ملزم سبطین خان نے چنیوٹ میں اربوں روپے مالیت کے معدنی وسائل 25 لاکھ مالیت کی کمپنی کو فراہم کئے،عدالت سبطین خان سمیت دیگر حاضر ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر چکی  عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ ان کے خلاف جو نیب کا کیس بنا یاگیاسمجھ سے باہر ہے،نا کردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے،ہمیں عدالتوں پر پورا یقین ہے کہ ہمیں یہاں سے انصاف ملے گا۔


ہماری جماعت کا نام تحریک انصاف ہیں ہمیں انصاف کی پوری امید ہے،میرے کیس میں کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا نہ سرکار نہ کسی کو،ہمیں انشاء اللہ عدالتوں سے انصاف ملے گا،میرے دورے حکومت میں یہ ٹھیکہ بھی نہیں ہوا،سمجھ سے باہر ہے جس نے بھی یہ کیس بنایا ٹوٹلی حقائق کے برعکس بنایا،عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں جہانگیر ترین کے حوالے سے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا وہ ہمارے سینئررہنما ہیں۔

مزید :

علاقائی -