ملکہ برطانیہ کے شوہرپرنس فلپ کی ونڈ سر کیسل میں آخری رسومات ادا
لندن (آئی این پی) ملکہ برطانیہ کے شوہرپرنس فلپ کی ونڈ سر کیسل میں آخری رسومات مکمل ہوگئیں۔پرنس فلپ کی آخری رسومات میں ملکہ برطانیہ الزبتھ، پرنس چارلس، شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی،شہزادہ فلپ کی میت کو خصوصی گاڑی پر سینٹ جارج گرجا گھرلے جایا جائے گا۔اتوار کو ڈیوک آف ایڈنبرا کی ملکہ سے غیر متزلزل وفاداری، ملک کی خدمت اور ہمت ان کی آخری رسومات کی تقریبات کا مرکز ہیں۔ ونڈزر کاسل کی تقریب پرنس فلپ کی رائل نیوی سے وابستگی اور سمندر سے ان کی محبت پر مرکوز ہے۔ لیکن ان کی وصیت کے مطابق اس موقع پر کسی خطبے کا اہتمام نہیں کیا گیا۔مختلف رسومات میں مسلح افواج کے 730 سے زیادہ ارکان نے شریک ہیں، تاہم کووِڈ کے ضوابط کے تحت سینٹ جارج چیپل کی تقریب میں صرف 30 سوگوار ہی شرکت کر رہے ہیں۔برطانوی وقت کے مطابق سہ پہر کے ٹھیک تین بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پرنس فلپ 99 برس کی عمر میں 9 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔ان کے تابوت کو سینٹ جارجز چیپل تک ایک جلوس کی شکل میں لے جانے کیلئے ایک لینڈ روور گاڑی خاص طور سے تیار کی گئی ہے جسے ڈیزائن کرنے میں پرنس فلپ نے مدد دی تھی۔
پرنس فلپ