وزیر خزانہ کی چوتھی بار تبدیلی وزیراعظم کی ناکامی اور نااہلی کا ثبوت 

وزیر خزانہ کی چوتھی بار تبدیلی وزیراعظم کی ناکامی اور نااہلی کا ثبوت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے افسوس کی بات ہے حکومت پاکستان کی وفاقی کابینہ کو ایک نااہل شخص کیلئے اس کی تجربہ گاہ بنا کررکھ دیا گیا ہے جو شخص تیسرے وفاقی بجٹ کی تیاری کے وقت اس بات کا فیصلہ نہیں کر سکا اس کا وزیر خزانہ کون ہو گا وہ شخص کتنا سنجیدہ ہو گااس بات کااندازہ اس کے اسی تجربے سے لگایا جا سکتا ہے اصل میں تو وزیر اعظم خود نااہل ہیں ان کو ہی تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا یہ بات تو ریکارڈ پر ہے ماضی میں موجودہ وزیر اعظم یہ بات کہہ چکے ہیں جب کپتان نااہل ہو گا تواس کی ٹیم بھی نااہل ہو گی وہ محض وزارتوں میں باہمی تبدیلی کرکے اور وزارت خزانہ کو چوتھی بار تبدیل کرکے اپنی نااہلی کو نہیں چھپا سکتے وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کریں اور اقتدار سے الگ ہو جائیں اسی میں ملک وقوم کی بہتری ہے۔
غفور حیدری

مزید :

صفحہ اول -