عالمی سکواش فیڈریشن سالانہ میٹنگ، کانفرنس، پاکستان میزبان 

عالمی سکواش فیڈریشن سالانہ میٹنگ، کانفرنس، پاکستان میزبان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواش فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے 51ویں سالانہ میٹنگ اور کانفرنس 2021 کیلیے پاکستان کا انتخاب کیا ہے جو کہ اس سال پاک فضائیہ اور سیرینا ہوٹل کے اشتراک سے 24  تا 28  نومبر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عالمی اسکواش فیڈریشن کی صدر مس زینا وولڈریج نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کو اپنے پیغام میں کہا کہ اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا ایک بہت اہم مقام ہے کیونکہ سابق عالمی نمبر ونز اور عالمی چیمپئینز کا تعلق اسی ملک سے ہے۔ لہذا ورلڈ سکواش فیڈریشن  کی سالانہ جنرل میٹنگز کی دوسری نصف سنچری کا آغاز بھی پاکستان سے ہی ہونا چاہئے۔ انہوں نے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے سفیر کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 عالمی وبا کے تناظر میں ہم گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ سالانہ جنرل میٹنگ میں بالمشافہ نہ مل سکے چنانچہ میں اس سال قومی فیڈریشنز کے ممبران سے ملنے کی خواہاں ہوں۔ عالمی اسکواش فیڈریشن کی سالانہ میٹنگ کا پاکستان میں انعقاد پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ائیر مارشل عامر مسعود کی کاوشوں کا ثمر ہے  ائیر مارشل عامر مسعود نے  کہا کہ میں عالمی اسکواش فیڈریشن بورڈ کے ڈائریکٹرز خصوصا صدر زینا وولڈریج اور سی ای او ولیم لوئس میری کے پاکستان پر اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں یقین ہے کہ پاکستان میں ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد نہ صرف پاکستان میں اسکواش کے کھیل کو بین الاقوامی طور پر پزیرائی ملے گی بلکہ پاکستان سے متعلق شر کاکے خیالات میں بھی مثبت تبدیلی واقع  ہوگی پاکستان سکواش فیڈریشن پر امید  ہے کہ یہ ایونٹ پاکستان میں مستقبل میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ایونٹس اور چیمپئین شپس کے انعقاد میں مددگار ثابت ہو گا  پی ایس ایف مئی میں مردوں اور خواتین کے لئے چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے علاوہ  اس سال اگست میں مردوں اور خواتین کے لئے انفرادی ایشین چیمپئین شپ کے انعقاد کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔