یونیورسٹی پبلک سکول نے نئے داخلوں کااعلان کردیا
چکدرہ(تحصیل رپورٹر) ملاکنڈ یونیورسٹی کے زیرانتظام یونیورسٹی پبلک سکول نے نئے داخلوں کااعلان کردیا، یونیورسٹی پبلک سکول اینڈ گرلز کالج کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سال 2021-22کے لئے کلاس نرسری تا جماعت نہم داخلہ ٹسٹ کی رجسٹریشن 16اپریل سے 27اپریل تک جاری رہے گی،28اپریل کو ٹسٹ جبکہ30اپریل کو میرٹ لسٹ لگائی جائیگی، اعلامیہ کے مطابق داخلہ ٹسٹ کے لئے رجسٹریشن فارم نیشنل بینک آف پاکستان ملاکنڈ یونیورسٹی برانچ میں دستیاب ہوں گے۔