فریٹ سروس سے متعلق تمام منصوبے مکمل کیئے جائیں، اعظم سواتی

فریٹ سروس سے متعلق تمام منصوبے مکمل کیئے جائیں، اعظم سواتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ فریٹ سروس سے متعلق کراچی شہر میں جاری تمام ترقیاتی اور بحالی کے منصوبے جلد مکمل کیئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفہت کو کراچی بندر یارڈ، وزیر منشن، ریتی لائن اور ایس اے پی ٹی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔کے بی ایکس یارڈ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ فریٹ آمدنی میں اضافہ ریلوے کی طرف سے بہتر سہولیات مہیا کرنے سے وابستہ ہے جس کے بعد فریٹ ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافہ ممکن ہوسکیگا۔ وزیر منشن اسٹیشن کے دورے کے دوران ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے وزیر ریلوے کو وہاں کنٹینر ٹرمینل بنائے جانے کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ  امیر محمد داودپوتہ نے وزیر ریلوے کو ریتی لائن میں 25 ایکڑ پر محیط زمین پر آف ڈاک کنٹینر ٹرمینل کے منصوبے پر مکمل آگاہی دی۔ مذکورہ منصوبوں سے نہ صرف فریٹ آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہو سکے گا بلکہ شہر سیکنٹینر ٹریفک میں واضح کمی دیکھنے کو ملے گی۔وزیر ریلوے نے ایس اے پی ٹی کا دورہ کرکے وہاں ایس اے پی ٹی اور ریلوے کنیکٹوٹی منصوبے کے بارے میں بریفنگ لی اور سائٹ کا دورہ بھی کیا۔ وزیر ریلوے نے ایس اے پی ٹی اور پاکستان ریلوے میں روابط مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔