پولیس کی بہترین کارکردگی ہی اس کی پہچان ہے:ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی

پولیس کی بہترین کارکردگی ہی اس کی پہچان ہے:ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صوابی (بیورورپورٹ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء ا للہ عباسی نے ضلع صوابی کا دورہ کیا اس دوران زیدہ میں نئے پولیس سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھاصوابی پہنچنے پر آر پی او مردان یاسین فاروق،ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان اور دیگر پولیس آفیسران  نے آئی جی پی کا پرتپاک استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی آئی ئی جی پی نے زیدہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر زیدہ میں نئے پولیس سٹیشن کیرقبہ اور دیگر اہم امور کے بارے میں آئی جی پی کو بریفنگ بھی دی گئی۔بعدازاں آئی جی پی نے پولیس لائن شاہ منصور کا دورہ کیا گزشتہ ہفتہ میں جج اے ٹی سی آفتاب افریدی کے قتل میں ملوث ملزمان کی بروقت گرفتاری اور پیشہ وارانہ تفتیش پر آئی جی پی نے پیشہ وارانہ امور میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے صوابی  کے افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے انعامات حاصل کرنے والوں میں ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان,ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظریف خان,ایس ڈی پی اوز شوکت خان,تاج محمد خان,افتخار علی,پشم گل اور نورالامین خان جبکہ ایس ایچ اوز انسپکٹر جواد خان,سب انسپکٹر الطاف خان,سب انسپکٹر عجب درانی,سب انسپکٹر فاروق خان،راز محمد خان،تفتیشی آفیسران انسپکٹر سید جمیل خان,انسپکٹر نمیر خان،سب انسپکٹر مظہر خان،سب انسپکٹر مشتاق خان،ڈی ایس بی انچارج اے ایس آئی عامر علی،کمپیوٹر لیب انچارج ا ایس آئی حافظ زاھدعلی،اے ایس آئی یاسر علی،اے ایس آئی وقاص خان،اے ایس آئی فضل مالک خان,اے ایس آئی سلیمان خان،لیڈی کنسٹبلز نرگس اور فاضیہ شامل ہیں اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے تما م افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہترین کارکردگی ہی آپ کی پہچان ہے۔ پیشہ وارانہ امور میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گامقتول جج افتاب افریدی سمیت چار افراد کی بیہمانہ قتل میں مطلوب ملزمان کی بروقت گرفتاری ایک اہم ٹاسک تھااور آپ لوگوں نے پوری لگن اور دلجوئی سے اس کیس میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے اپنی فریضہ انجام دیاآپ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے کر محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں۔