بھارت میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال ہے:ایمنسٹی انٹرنیشنل
واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹس میں بھارت میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا بھانڈا پھوڑ دیا میڈیارپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم،ماورائے عدالت قتل، صحافیوں پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنا کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایمنسٹی اور امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی سرکار پر شدید پر تنقید کی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ بھارت میں آزادی اظہارکی گنجائش کم ہورہی ہے بھارتی حکام نقادوں کو پابندیوں اور غیرقانونی ہتھکنڈو ں کے ذریعے خاموش کرادیتے ہیں انسانی حقوق کے کارکنوں، طالب علموں، صحافیوں اور آرٹسٹوں کو مقدمہ چلائے بغیر گرفتار کیا گیا رپورٹ میں اس بات کی نشاندھی کی گئی کہ مذہبی اقلیتوں پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی رپورٹ میں کہاگیاکہ مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے 18صحافیوں پر تشدد کیا پولیس اور این آئی اے نے سول سوسائٹی کے رہنماؤں خرم پرویز،تین ساتھیوں اور پروینہ آہنگر کے گھروں پرچھاپے مارے اورخاندانوں کو ہراساں کیا31مارچ پر امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں دو ہزاربیس میں انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ جاری کی رپورٹ میں بھارت میں ماورائے عدالت قتل اور میڈیا ورکروں کی ہراسمنٹ کا ذکر کیا گیاکورونا لاک ڈاؤن کے متعلق رپورٹ کرنے پرپچپن سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیاگیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل