ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر شہبازشریف کی درخواست ضمانت کانتیجہ تبدیل
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے ڈویڑن بنچ کے جج صاحبان مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال کے درمیان اختلاف رائے پیدا ہونے کے باعث قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت نہ ہوسکی،مسٹر جسٹس سردار محمدسرفراز ڈوگر نے درخواست ضمانت منظور کرنے جبکہ مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے۔اب میاں شہباز شریف کی ضمانت کا معاملہ ریفری جج کوبھیجا جائے گا،ریفری جج ڈویڑن بنچ کے جس فاضل رکن کے فیصلے کے ساتھ اتفاق کریں گے وہ فیصلہ نافذ العمل ہوگا،کیس کی فائل رجسٹرار آفس بھیج دی گئی ہے،ریفری جج کے تقرر کیلئے اب فائل چیف جسٹس کو پیش کی جائے گی۔دوسری جانب لاہورہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت کانتیجہ تبدیل کردیاگیا،اس سے قبل ویب سائٹ پر اس درخواست کومنظور شدہ (Allow)دکھایا جارہاتھا،گزشتہ روز دوپہر کے قریب یہ سٹیٹس تبدیل کردیاگیا اور منظور شدہ کی بجائے وہاں ”نمٹا دیا گیا“(Dissposed of)ظاہر کیاگیا۔
نتیجہ تبدیل