ڈائبیٹکایسوسی ایشن کا میٹھے مشروبات پرٹیکس دگنا کرنیکا مطالبہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نے میٹھے مشروبات پرٹیکس دگنا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس 11 سے بڑھا کر 20 فیصد کیا جائے۔ڈائبیٹک ایسوسی ایشن پاکستان کے پروفیسر عبد الباسط کے مطابق پاکستان میں مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈرنکس پر ٹیکس کم اور دنیا میں بڑھایا جا رہا ہے جبکہ ملک میں مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے موٹاپا بڑھتا جا رہا ہے۔پروفیسر عبد الباسط کا کہنا تھاکہ موٹاپے کی وجہ سے پاکستان میں ذیابیطس کا مرض بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹھے مشروبات پر دنیا بھر میں ٹیکس بڑھانے سے موٹاپے کی شرح میں کمی واقع ہوئی جبکہ پاکستان میں ہر چوتھا بالغ شوگرکے مرض میں مبتلا ہے۔
میٹھے مشروبات