نااہل ترین ٹولے کیساتھ شوکت ترین سے کیا امید رکھیں؟ ناصر شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات سیّد ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل ترین ٹولے کے ساتھ شوکت ترین سے کیا امید رکھیں؟ اصل نااہل ترین سے جان چھڑانی ہے پھر ہی بہتری آئے گی۔کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیّد ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ میں کسی اور ایونٹ میں آکراعلانات کرکے چلے گئے، موٹروے کا منصوبہ گزشتہ حکومت کا منصوبہ تھا، نادرا آفس،ریلوے پراجیکٹ پرانے پراجیکٹس ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے کی ہمیں کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی،جوبھی کام سندھ کی عوام کی بہتری کے لیے ہوگا سپورٹ کریں گے، صرف اعلانات نہیں ہونے چاہئیں عمل ہونا چاہیے۔ آئی لینڈ کے معاملے پرحکومت کی بدنیتی شامل ہے، آئی لینڈ آرڈیننس کے معاملے کو قومی اسمبلی،سینیٹ میں لانا چاہیے تھا۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اداروں کی بدحالی کا ذمہ دارکون ہے؟ مگرمچھ کے آنسوبہانے والے مردم شماری پربات نہیں کرتے، بلاول بھٹو، مرادعلی شاہ نے مردم شمای پر آواز بلند کی۔
ناصر شاہ