فرانسیسی سفیر کوبے دخل کرنے کا مطلب یورپ کواپنے خلاف کرنا ہے: وزیر مذہبی امور 

فرانسیسی سفیر کوبے دخل کرنے کا مطلب یورپ کواپنے خلاف کرنا ہے: وزیر مذہبی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کوبتایا تھافرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے کچھ نہیں ہوگا، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب پورے یورپ کو اپنے خلاف کرنا ہے، یورپی یونین نے پابندی لگائی تو پاکستان کی برآمدات آدھی رہ جائیں گی، کم ازکم 10ممالک کو اس پر اسٹینڈ لینا ہوگا،رواں سال حج اجازت ملی تو 50 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو کہا ہم آپ کے ساتھ ہیں، لیکن فرانس کے سفیر کو بے دخل نہیں کرسکتے،فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطلب پورے یورپ کو اپنے خلاف کرنا ہے، احتجاج کرنے والوں کو بتایا فرانس کے سفیر کو نکالنے سے کچھ نہیں ہوگا، کل یہی جرمنی، ناروے اور ہالینڈ میں ہوگا تو پھر کیا کریں گے؟پاکستان کی 50 اشیا ء یورپ جاتی ہیں، اگر یورپی یونین پابندی عائد کردے تو پاکستان کی برآمدآت آدھی رہ جائیں گی۔مذہب اور سیاست کا تعلق ہے لیکن مذہب کو سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ناموس رسالت ؐکے معاملے پر ایک ملک کے اسٹینڈ لینے سے کچھ نہیں ہوگا، کم ازکم 10 سے 15 ممالک کو اس پر آواز اٹھانا ہوگی۔ایک سوال پر  وفاقی وزیر نے کہاکہ رواں سال حج اجازت ملی تو پاکستان سے 50 ہزار لوگ فریضہ حج ادا کرسکیں گے، فی الحال سعودی عرب نے حج انتظامات کا گرین سگنل نہیں دیا،اگر اجازت دی تو ویکسی نیشن اور عمر کی حد پہلی شرط ہوگی، اس کیلئے ہم تیار ہیں۔ 
وزیر مذہبی امور

مزید :

صفحہ آخر -