موٹر سائیکل حادثے میں 2 افراد زخمی

موٹر سائیکل حادثے میں 2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نا مہ نگار) ہاتھیان موٹر سائیکل حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ لوئر کوہستان کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں اکو ڈھیری لوند خوڑ کا رہائشی پاک آرمی کا اہلکار شہید ہوگیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز افطاری کے قریب ہاتھیان کے رہائشی دو دوست 18سالہ ثناء اللہ اور الیاس موٹر سائیکل پر گھر آ رہے تھے کہ بہادر خان سی این جی کے قریب سوزوکی پک اپ سے ٹکرا گئے۔
 جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان زخمی ہوگئے ریسکیو1122کے میڈیکل ٹیم نے فوری طور نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد  دینے کے بعد ایم ایم سی مردان منتقل کر دئیے  جبکہ دوسرے واقعے میں لوئر کوہستان کیرو چیک پوسٹ کے مقام پر ایف ڈبلیو او کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں پیش آیا جس میں لوند خوڑ اکو ڈھیری کا رہائشی  پاک آرمی اہلکارمعاذ خان ولد محمد رضا خان اور ان کا ساتھی محمد خالد بٹ سکنہ لاہور جان بحق ہوگئے بعد میں حادثے میں جان بحق ہونے والے نوجوان معاذ خان ولد محمد رضا خان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے ابائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ارمی کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی دی مرحوم کے نماز جنازہ میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی یا دہے کہ این ڈبیلو او کی گاڑی گلگت سے اتے ہی  لوئر کوہستان کیرو چیک پوسٹ کے مقام پرگہری کھائی میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں علاقہ لوند خوڑ سے تعلق رکھنے والے معاذخان اور ان کے دوسرے ساتھی محمد خالد بٹ سکنہ لاہور بھی جان بحق ہو گئے تھے دونوں کو اپنے اپنے ابائی قبرستانوں میں سپرد خاک کئے گئے 

مزید :

صفحہ آخر -