کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ راؤل کاسترو مستعفی

کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ راؤل کاسترو مستعفی
کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ راؤل کاسترو مستعفی

  

ہوانا (ویب ڈیسک) کیوباکی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ راؤل کاسترو نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ ان کے مستعفی ہونےکےبعد کیوبا کے عوام چھ دہائیوں سے ملنے والی کاسترو خاندان کی رہنمائی سے محروم ہوجائیں گے۔

راؤل کاسترو نے مستعفی ہونے کا اعلان آٹھویں کانگریس کےافتتاح کےموقع پرکیا،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ہم وطنوں کی طاقت اور مثالی نوعیت اور فہم پر پختہ یقین رکھتےہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک، انقلاب، سوشل ازم کےدفاع کیلئےہردم تیارہیں گے، ملک کےمستقبل اورمشن کی تکمیل کےحوالےسےپراعتمادہیں۔

راؤل کاسترو نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے بعد پارٹی کا سربراہ کون ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -