جہانگیر ترین کی زیرصدارت اجلاس میں استعفوں کے آپشن پر شبلی فراز کا رد عمل بھی آگیا

جہانگیر ترین کی زیرصدارت اجلاس میں استعفوں کے آپشن پر شبلی فراز کا رد عمل بھی ...
جہانگیر ترین کی زیرصدارت اجلاس میں استعفوں کے آپشن پر شبلی فراز کا رد عمل بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کی زیرصدارت اجلاس میں استعفوں کے آپشن پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا رد عمل سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا کہ جہانگیرترین کی زیر صدارت اجلاس میں استعفوں کی بات کی گئی، اس کا کوئی حل ہے؟ اس پر شبلی فراز نے کہا کہ یہ کوئی ذاتی دشمنی تو ہے نہیں، ہم ایک مقصد لے کر چل رہے ہیں، اگر اس میں کسی طرح یہ عنصر ہو کہ قانون وانصاف کمپرومائز ہوتاہوتووہ قابل قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کچھ ارکان اسمبلی کی ہم دردیاں جہانگیر ترین کے ساتھ ہوں گی لیکن ان ارکان کی پہلی ہمدردی عمران خان اور پارٹی نظریے کے ساتھ ہے، یہ جو بھی کوششیں کررہےہیں کہ کوئی ایساسمجھوتہ ہو، سمجھوتہ وہی ہوگاجو قانون اورسب کےسامنے ہو۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 30 سے زائد ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کے گھر میٹنگ کی اور جہانگیر ترین کی حمایت میں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے۔

مزید :

قومی -