ممتاز شیعہ عالم دین مولاناعون محمد نقوی کےانتقال پر تعزیتی ریفرنس
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)ممتاز شیعہ عالم دین مولاناعون محمد نقوی کےانتقال پر انہیں خراج تحسین پیش کرنےکےلیے عزا خانہ ابوطالب پنج پیر مرکزی امام بارگاہ عمرکوٹ میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا۔
تعزیتی ریفرنس سےخطاب کرتےہوئے مولانا ارشاد علی،سید عباس علی شاہ،محمد زمان کھوسہ،حسن عباس لغاری، پیر ابراہیم شاہ،غلام قادرکیہری،آغاعبدالستار دیگر رہنماوں نےخطاب کرتےہوئے کہاکہ ممتاز عالم دین مولانا عون محمد نقوی کے انتقال سےقوم ایک عظیم رہنما اور عالم دین سے محروم ہوگی ہے، مولاناعون محمد نقوی نے ہمیشہ پاکستان میں مذہبی رواں داری اور امت کوایک لڑی میں پرونےکاکام کیا۔
مولانا عون محمد نقوی کےا نتقال پرگہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہنماؤں کاکہناتھاکہ مرحوم ملت تشیع کا ایک انتہائی قیمتی سرمایہ تھے، آپ کا انتقال قوم کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، سید محمد عون نقوی وحدت و اخوت کے داعی تھےان کی مذہبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا ۔مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے صبر کیلئے دعاگوہیں اللہ تعالی مرحوم مولانا عون نقوی کےدرجات بلند فرمائے آمین تعزیتی ریفرنس سے سید حسنین شاہ،لونگ سموں،غلام علی، محمد سلیم اور قربان علی نےمولانا عون نقوی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔