سارہ خان صحتیاب لیکن گھر پہنچنے پر شوہر نے کیا تحفہ دیا؟ تصویر شیئر

سارہ خان صحتیاب لیکن گھر پہنچنے پر شوہر نے کیا تحفہ دیا؟ تصویر شیئر
سارہ خان صحتیاب لیکن گھر پہنچنے پر شوہر نے کیا تحفہ دیا؟ تصویر شیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) حال ہی میں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والی خوبرو اداکارہ سارہ خان کو اُن کے شوہر فلک شبیر نے خاص تحفہ دے کر خوش کردیا۔

سارہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں لال گُلاب اور پلیٹ میں ایک براؤنی رکھی ہوئی ہے اور  کیپشن میں لکھا کہ ’سرپرائز ایسے ہوتے ہیں۔‘

سارہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ خوبصورت تحفہ اُنہیں کس نے دیا ہے لیکن مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تحفہ یقیناََ آپ کو فلک نے دیا ہوگا۔مداحوں کے کمنٹس پر ردعمل دیتے ہوئے سارہ خان نے کہا کہ جی ہاں! یہ تحفہ فلک نے دیا ہے جس پر مداحوں نے کہا کہ آپ ایک خوش قسمت لڑکی ہیں کہ جسے فلک جیسا محبت کرنے والا شوہر ملا۔

خیال رہے کہ سارہ خان ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے اُنہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔سارہ خان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ کل ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر واپس آئی ہیں۔

مزید :

تفریح -