نویں سے بارہویں کلاس کے سکول کل سے ایس او پیز کیساتھ کھولے جائیں گے 

نویں سے بارہویں کلاس کے سکول کل سے ایس او پیز کیساتھ کھولے جائیں گے 
نویں سے بارہویں کلاس کے سکول کل سے ایس او پیز کیساتھ کھولے جائیں گے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں نویں سے بارہویں کلاس تک سکول کل سے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ ہوا، پہلی سے آٹھویں کلاس تک سکول عید تک بند رہیں گے ۔

اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی سفارش پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، سکول نہ کھولیں جائیں تو بہتر ہو گا۔ تمام صوبائی وزرائے تعلیم کی جانب سے بورڈ کلاسز شروع کرنے کی سفارش پر نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے کل سے پچاس فیصد حاضری اور دیگر ایس او پیز کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے ،امتحانات کی نئی تاریخوں کا فیصلہ بورڈ کریں گے ، اے لیول، او لیول ، اے ایس ، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔

کورونا کی زیادہ شرح والے اضلاع کی یونیورسٹیز میں آن لائن تعلیم جاری رہے گی جبکہ آٹھ فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی ۔

مزید :

قومی -Breaking News -اہم خبریں -