ذاتی زندگی کو پبلک کرنا پسند نہیں: حنا الطاف

 ذاتی زندگی کو پبلک کرنا پسند نہیں: حنا الطاف
 ذاتی زندگی کو پبلک کرنا پسند نہیں: حنا الطاف

  

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے کہا ہے کہ انہیں اپنی ذاتی زندگی کو پبلک کرنا پسند نہیں اسی وجہ سے وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں۔

حال ہی میں حنا الطاف نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی ایک مداح کی گفتگو کا  سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ آغا علی کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کرتیں؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حنا الطاف نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں لیکن مجھے ذاتی طور پر نہیں پسند کہ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کروں۔

حنا الطاف نے کہا کہ جب آپ اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہو تو جہاں تعریف ہوتی ہے تو وہیں اس سے کہیں زیادہ افراد تنقید بھی کرتے ہیں، بس اسی وجہ سے میں نے اپنی زندگی کو پرائیوٹ رکھا ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرکے مجھے خوشی اور راحت ملتی ہے۔

مزید :

تفریح -