ن لیگ نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق جھوٹ بولا ، پکڑا گیا تو رو رہے ہیں، شہباز گل

ن لیگ نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق جھوٹ بولا ، پکڑا گیا تو رو رہے ہیں، ...
ن لیگ نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق جھوٹ بولا ، پکڑا گیا تو رو رہے ہیں، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق فیصلے پر پہلے جھوٹ بولا ، اب پکڑا گیا تو وہ رو رہے ہیں ، صبح سے ان کا رونا پیٹنا دیکھ رہے ہیں ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے پر یقین نہیں رکھتی ، مسلم لیگ ن سمجھ رہی ہے شہباز شریف کیساتھ بہت بڑا ظلم ہو گیا ، 1990میں سارے ٹبر کے پاس کل 21لاکھ روپے تھے ۔1991سے 1998 کے دوران اثاثے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ ہو گئے ، سال 2008سے 2018تک ان کے اثاثے سات ہزار 328ملین ہو گئے ، یہ 7.3 ارب روپے کے اثاثے دس سال میں بنائے گئے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ  ٹی ٹیز ابا جی کے نہیں ،بیٹے کے اکاونٹ میں آتی تھیں ، 26جعلی ٹی ٹیز نصرت شہباز کے نام لگوائی گئیں ۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ذرائع آمدن ثابت نہیں کر سکے جبکہ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ انہیں فیصلے پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔
شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف کو 24گھنٹے طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ، پنجاب کی جیلوں میں انتہائی ضعیف قیدی بھی موجود ہیں جو شہباز شریف سے بھی زیادہ عمر رسیدہ ہیں ۔

مزید :

قومی -