سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکرات جاری ،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکرات جاری ،بڑا دعویٰ ...
سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکرات جاری ،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق تعلقات میں بہتری کے لیے سعودی عرب اور ایران کے سینیئر حکام نے براہ راست ملاقاتیں کی ہیں جو مشرقی وسطیٰ میں امن کے لیے انتہائی اہم پیشرفت ہے، سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت کا پہلا دور 9 اپریل کو بغداد میں ہوا جس میں حوثی باغیوں کے حملوں سمیت دیگر معاملات کو بھی زیربحث لایا گیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق دونوں ممالک نے بات چیت سے متعلق خبروں پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا ہے جب کہ دوسری جانب ایک سینئر سعودی حکام نے ایران سے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان گزشتہ 4 سال سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں جب کہ سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں ایران کو ملوث قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

مزید :

عرب دنیا -