ماہ رمضان کے دوران مسجد میں فائرنگ ،آٹھ افراد جاں بحق
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان میں مسلح افراد کی مسجد کے اندر داخل ہو کر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔افغان میڈ یا رپورٹس کے مطابق صوبہ ننگرہار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ سگے بھائی اور تین کزن جاں بحق ہو گئے ۔فائرنگ کی اطلاع ملنے پرعلاقہ پولیس اوردیگر تفتیشی ادارے بڑی تعداد میں جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ارد گرد کے تمام علاقوں میں آمد و رفت معطل کردی۔ پولیس جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کر رہی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جب کہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع وجہ تنازع زمین کی ملکیت کو بھی قرار دے رہے ہیں۔