فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ،ہسپتال پہنچ گئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق طبیعت نازساز ہونے پر فردوس عاشق اعوان کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں داخل کروا دیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے ۔