جنوبی افریقہ میں شاہین آفریدی کی خراب کارکردگی ،گزشتہ چند ماہ میں جب انہیں چند میچز میں حصہ نہ لے کر آرام کا مشورہ دیا گیا تو انہوں نے آگے سے کیا کہا ؟ 

جنوبی افریقہ میں شاہین آفریدی کی خراب کارکردگی ،گزشتہ چند ماہ میں جب انہیں ...
جنوبی افریقہ میں شاہین آفریدی کی خراب کارکردگی ،گزشتہ چند ماہ میں جب انہیں چند میچز میں حصہ نہ لے کر آرام کا مشورہ دیا گیا تو انہوں نے آگے سے کیا کہا ؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے چند میچز نہ کھیلنے اور آرام کرنے کے مشورے کو مسترد کردیا ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں کوچز نے متعدد بار شاہین آفریدی کو آرام کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے خود زور دے کر میچز میں حصہ لیا ،وہ بغیر وقفہ لیے پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں،گزشتہ ہوم سیریز میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی ان سے کہا تھا کہ وہ چند میچز میں حصہ نہ لے کر آرام کر لیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ زمبابوے سے سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ کرانا یقینی ہے
واضح رہے جنوبی افریقہ سے سیریزکے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شاہین شاہ آفریدی نے 32.33 کی بھاری اوسط سے محض 6 وکٹیں ہی لیں،ٹی 20 سیریز میں تو ان کی کارکردگی مزید غیرمتاثر کن رہی اور 4 میچز میں 44.33 کی ایوریج سے صرف 3پلیئرز کوہی آوٹ کر سکے،کرکٹ کے حلقے ان کی ایسی کارکردگی کا سبب مسلسل کرکٹ کھیلنے سے تھکاوٹ کا شکار ہونے کو قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -