ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آج مالی معاملات کے حوالے سے کافی دنوں کے بعد اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار تھے ان کے لئے ان شاءاللہ اب خاص خوشخبری موجود ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 اپنے مزاج کو بدلیں اب وہ پہلے والے حالات نہیں رہے بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے آپ نے اب اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ لینا ہے اور اس میں دیر نہیں کرنی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 جو لوگ کسی قسم کی بندش کو محسوس کر رہے تھے اب وہ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور گھر میں جاری کشیدگی بھی اب کافی حد تک کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 جن لوگوں نے کافی عرصے سے تبدیلی کے بارے میں پروگرام بنا رکھا تھا اب حالات خودبخود چل کر ان کے سامنے آ جائیں گے جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 ان دنوں گھر میں کسی بات کو لے کر کشیدگی چل رہی ہے آپ کو اس میں بڑے تحمل سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور غصہ نہیں کرنا خاص طور پر وراثت کے امور میں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آپ کے لئے ایک خاص راستہ کھلنے کی امید ہے آپ جس کی تلاش میں تھے وہ اب آپ کے سامنے ہوگا اور نقصان دینے والے ان شاءاللہ خودبخود بھاگ جائیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آج کا دن مالی لحاظ سے اچھی خبر دے رہا ہے آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے اس میں کامیابی ملے گی جو لوگ بیمار ہیں وہ جلد شفاءیاب بھی ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 آپ کو اپنے مقاصد میں ایک خاص قسم کی کامیابی مل رہی ہے ان دنوں روز گار کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ اس طرف توجہ دے کر آپ پہلے نقصانات کا ازالہ کر سکتے ہیں جلدی کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 جو لوگ کافی دنوں سے خود کو کسی مشکلات کا شکار تصور کر رہے تھے آج صبح سے ہی اس سے نکلنے کی خوشخبری سن سکیں گے اور رکا ہوا ایک بڑا کام بھی ہو جانے کی امید ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 آپ کے لئے اب راستے کھل رہے ہیں مگر آپ فضول کاموں میں لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اچھے وقت سے فائدہ حاصل نہیں کر رہے آج موقع ہے قدم اٹھا لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 دوسروں کی باتوں میں آکر آپ اپنی پوزیشن کو نہ بدلیں ان دنوں آپ سیدھے راستے پر ہیں امید تو بہت ہے کہ اس میں بڑا اچھا فائدہ ملے گا بس صبر و تحمل سے چلیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 آسان کام بھی آج کل مشکل لگ رہا ہے انجانی سی بے چینی کی کیفیت چل رہی ہے اس وقت صدقہ دینے اور روزانہ صبح و شام صورة قلم کی آخری دو آیات پڑھنا ضروری ہے۔