نئی وفاقی کابینہ کا آج حلف اٹھانےکا امکان

نئی وفاقی کابینہ کا آج حلف اٹھانےکا امکان
نئی وفاقی کابینہ کا آج حلف اٹھانےکا امکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ جماعتوں کی مخلوط حکومت کی نئی کابینہ کا آج حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کےپہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزرا حلف اٹھائیں گے۔جن میں مرتضیٰ جاوید عباسی کو ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی بنانے کا امکان ہے،جبکہ  بلاول بھٹو کووزیرخارجہ بنائے جانے کاامکان ہے۔اسی طرح حنا ربانی کھرکووزیرمملکت برائے خارجہ امور ،جبکہ شازیہ مری یامصطفیٰ نوازکھوکھرکووزارت انسانی حقوق کاقلمدان ملنےکاامکان ہے۔ خواجہ آصف کووزارت تجارت کاقلمدان ملنے کا امکان اور مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔مریم اورنگزیب کووزارت اطلاعات ونشریات بنائے جانے کاامکان جبکہ رانا تنویرکو وزارت پارلیمانی اموردیئےجانےکا امکان ہے۔اسی طرح  راناثنااللہ وزارت داخلہ ہوں گے جبکہ شاہد خاقان عباسی نےکوئی  وزارت لینے سےمعذرت کرلی،وہ توانائی کے امور دیکھیں گے۔

مزید :

قومی -