رمضان المبارک میں کپتان بابر اعظم  کے گھر رات کو کرکٹ کھیلنے جاتا ہوں،

رمضان المبارک میں کپتان بابر اعظم  کے گھر رات کو کرکٹ کھیلنے جاتا ہوں،
 رمضان المبارک میں کپتان بابر اعظم  کے گھر رات کو کرکٹ کھیلنے جاتا ہوں،

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں کپتان بابر اعظم  کے گھر رات کو کرکٹ کھیلنے جاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے گفتگو میں امام الحق نے کہا کہ حالیہ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ بیٹرز میں شمار ہونا فخر کی بات ہے۔ میرا فوکس اس وقت صرف بیٹنگ پر ہے لیکن میں وکٹ کیپنگ بھی کرسکتا ہوں۔ مجھے وکٹ کیپنگ کا بہت شوق ہے لیکن میرا وکٹ کیپر بننا مشکل کام ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں کپتان بابراعظم کے گھر رات کو کرکٹ کھیلنے جاتا ہوں، ٹی 20 ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پاور ہٹنگ پر کام کر رہا ہوں۔امام الحق نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی کھلاڑی پر ریڈ بال یا وائٹ بال فارمیٹس کا لیبل لگانا ختم ہونا چاہیے، ریڈ بال یا وائٹ بال فارمیٹس کا لیبل لگانے سے کھلاڑیوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

مزید :

کھیل -