ختم نبوتؐ اسلام کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے،اسماعیل شجاع آبادی

ختم نبوتؐ اسلام کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے،اسماعیل شجاع آبادی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس کی بنیاد پر دین اسلام کی پوری کی پوری امارت قائم کھڑی ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر مکمل و غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کا تحفظ اہم دینی فرض ہے۔علماء نے وطن عزیز پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں و ریشہ دوانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا  ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا  خالد محمود، مولانا سعید وقارنے لاہور کی مختلف مساجد میں دروس ختم نبوت دیتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -