رمضان میں انتشار کی فضا کا خاتمہ کیا جائے،عبدالغفار روپڑی
مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی مولانا محمد بشیر سلفی کی طرف سے دیے جانے والی افطاری پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی، حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی،مولاناشکیل الرحمٰن ناصر نے کہاکہ ملک میں سیاسی افراتفری کا خاتمہ ہونا چاہیے کیونکہ رمضان المبارک کے مہینے میں انتشار قابل مذمت ہے نئی حکومتوں کو انتقام کی بجائے جمہوری سیاست کو پروان چڑھانا چاہیے معیشت کی مضبوطی اور غربت کے خاتمے کے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں عبادت میں مصروف قبلہ اوّل بیت المقدس میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کریں۔