حضر ت امام حسنؓ شجاعت اور بہادری کے پیکر تھے،طاہر رضا بخاری

  حضر ت امام حسنؓ شجاعت اور بہادری کے پیکر تھے،طاہر رضا بخاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے سیّد نا امام حسن مجتبیٰ ؓ کے یوم ولادت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ؓشجاعت و سرداری کے پیکر اور شبیہ رسول ؐ تھے، اخلاق و مروت اور صبر و شکر کا ایسا عظیم نمونہ، کہ اْمّت میں خونریزی کے تدارک کے لئے، اپنے اقتدار اور حکومت کو خیر باد کہہ دیا۔ آپ ؓجودوسخاکا ایسا پیکر تھے کہ آپ ؓ کی بارگاہ میں سوال کرنے والا کبھی محروم نہ لوٹتا اور آپؓ اْس کو اتنا نوازتے کہ اْسے کسی اور سے مانگنے کی حاجت اور ضرورت نہ رہتی۔آپؓ ریحانتہ النبی اور شبیہ رسول ؐتھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی اور ملکی سطح پر انتقال اقتدار کے حوالے سے مختلف قوتوں کو، امام حسن ؓ کے حوصلہ اور فہم و فراست سے سبق سیکھنا چاہیے۔ملکی سا  لمیت اور قومی استحکام کے حوالے سے محراب ومنبر کا کردار کلیدی اور اساسی ہے۔، انہیں اتحاد ِ امت کے حوالے سے ہمہ وقت مستعد اور معتبر رہنا چاہیے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -