حمزہ شہباز ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے،شاہد نذیر

  حمزہ شہباز ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے،شاہد نذیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تاجر رہنماء شاہد نذیر نے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو اعلیٰ منسب سنبھالنے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ میاں شہباز شریف بطور وزیر اعظم اور حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ملک و پنجاب کی ترقی میں اپنا اہم کرادار ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پنجاب کی عوام کے ساتھ ملک کی عوام کے مسائل کا حل کریں گے۔ اور مہنگائی بے روز گاری سمیت اہم ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اہلیت کو منوایا اب دیکھنا یہ ہے حمزہ شہباز کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز سے امید کی جاتی ہے کہ تاجروں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ان کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے تا کہ تاجر برادری ملک کی خوشحالی و ترقی میں اپنا اہم کرادار ادا کرتی رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -